🗝️💡👳‍♂️

ملا اور گمشدہ چابی

چابی کہاں گری اور کہاں ڈھونڈی؟ ایک دلچسپ قصہ۔

prepared by ABDUL WAJID
🌃👀💡

ایک رات لوگو ں نے دیکھا کہ ملا نصیر الدین سڑک کی روشنی میں جھک کر کچھ ڈھونڈ رہے ہیں۔ لوگوں نے پوچھا: "ملا! کیا ڈھونڈ رہے ہو؟"

🗝️😟🤝

ملا نے کہا: "میری گھر کی چابی گر گئی ہے۔" یہ سن کر سب لوگ ان کے ساتھ مل کر چابی ڈھونڈنے لگے۔

🤔🏚️❓

بہت دیر بعد ایک آدمی نے پوچھا: "ملا! چابی گری کہاں تھی؟" ملا نے اندھیرے گھر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "وہاں اندر گری تھی۔"

🤣💡🤦‍♂️

انجام

لوگوں نے سر پیٹ لیا۔ ملا بولے: "وہاں اندھیرا ہے اس لیے یہاں روشنی میں ڈھونڈ رہا ہوں!"

prepared by ABDUL WAJID